
Hello friends Assalam-o-Alaikum in this blog i will tell you “gmail account banane ka tarika – How to create an gmail account, without verifying phone number – create google account without phone number ” so lets start .
First of All Open Ur Google Browser

Type ” Gmail Create “
You will redirect a new page click on “Create an Account”
After click on u will redirect on Sign in page, again click on ” Create Account”
you will see 2 options ” First Name” “Last Name” Type Your Name and click on Next Tab
another forum is behind just put the personal detail in forum like your “Date of Birth” or “Gender” and click on next tab
after click on Next Tab u will see a new page ” Choose Username” write unique username and click on next tab
now after next u will see a password page u can create ur strong password which combination of ” numbers,symbols,alphabates”. after confirm password click on next page
now u can see a recovery mail page here, u can set your recovery mail, in case u lost ur password or id u can recover ur id through this recovery id, if u dont so skip and then click next.
after that u will redirect a new page of Google ” Terms and Conditions” click on ” I agree”
after “i agree” u will see a pop up page “confirm personalization” just click on confirm and finnaly your “create google account without phone number “
بغیر فون نمبر کے جی میل اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟
جی میل اکاؤنٹ بنانا بہت آسان ہے، لیکن کبھی کبھار آپ ایسا اکاؤنٹ بنانا چاہتے ہیں جس میں فون نمبر شامل نہ ہو ، گوگل عام طور پر اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کے لیے فون نمبرکا مطالبہ کرتا ہے لیکن یہ ہمیشہ ضروری نہیں ہوتا، اس کی مکمل معلومات آپ کو یہاں بتائی جائے گی۔جس کی مدد سے آپ بغیر فون نمبر کے جی میل اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔سب سے پہلے جی میل سائن اپ پیج پر جائیں یہاں آپ سے بنیادی تفصیلات جیسے نام اور وہ یوزر نیم جسے آپ اپنے ای میل کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں فراہم کرنے کو کہا جائے گا۔وہ درج کرنے کے بعد اگلے پیچ پہ آجائیں
اس کے بعد آپ کو ایک مضبوط پاس ورڈ بنانا اور اس کی تصدیق کرنا ہوگی، ایک ایسا پاس ورڈ منتخب کریں جو منفرد اور محفوظ ہو تاکہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ رہ سکے اور اس پاسورڈ کو کہیں محفوظ کرلیں تاکہ آپکو بھول بھی جائے تو آپ کے پاس ڈائری یا آنلائن موجود ہو۔
جب آپ فون نمبر کا خانہ دیکھیں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ آپشنل ہے نیچے سکپ کا آپشن نظر آئے گا اس پہ کلک کر دینا ہے۔ آپ اس خانے کو خالی چھوڑ سکتے ہیں اور سائن اپ کے عمل کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ گوگل بعض اوقات آپ سے اضافی سیکیورٹی کے لیے فون نمبر شامل کرنے کو کہہ سکتا ہے، لیکن آپ اس کو چھوڑ کر بہت سی صورتوں میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر اپکو اپنی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے نمبر لگا نا ہے تو وہ بھی آپ اب بھی لگا سکتے ہیں اور اکاونٹ بننے کے بعد بھی لگا سکتے ہیں۔
اگرچہ ریکوری ای میل فراہم کرنا اختیاری ہے، پھر بھی یہ ایک اچھا خیال ہے۔ یہ ایک متبادل ای میل ایڈریس ہے جسے آپ اپنے جی میل اکاؤنٹ کی بازیابی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جائیں یا کوئی اور مسئلہ ہو۔ مزید یہ کہ ای میل وہ لگائیں جوکہ آپ کے استعمال سے یا حد سے باہر نہ ہو یعنی اپنے قریبی رشتہ دار کا ای میل ایڈریس لگا دیں اپنی فیملی میں سے کسی کا لگا دیں ۔ کل کو اگر آپ کے اکاونٹ کے ساتھ کچھ بھی مسئلہ ہو تو اکاونٹ ریکور ہو سکے۔ اپنی تاریخ پیدائش جو کہ اصل ہے آپکی شناختی کارڈ کے مطابق دیں یا اگر یاد نہیں تو عارضی کچھ بھی دےدیں اور بعد میں اس کو تبدیل کر دیں ۔اس کے بعد جنس یعنی آپ مرد ہیں یا عورت وہ بتائیں بھر کر سائن اپ کا عمل مکمل کریں۔
اس کے بعد گوگل کی پرائیویسی اور شرائط کو پڑھیں اور ان سے اتفاق کریں۔ تمام ضروری معلومات درج کرنے کے بعد، آپ کا جی میل اکاؤنٹ بن جائے گا۔ اب آپ اسے ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جی میل کو محفوظ کرنے کے لیے مزید سیکیورٹی لگا لیں۔
Leave a Reply